|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2020

لورالائی: کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لورالائی سمیت ژوب ڈویژن کے دیگر اضلاع میں پانچ سے چھ احساس کفالت سینٹرز بنا ئے گئے ہیں جو کی کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کو جلد رقوم اور راشن کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے رقوم میں خرد برد کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی یہ رقم عوام کی امانت ہے جس میں خیانت کی کوئی گنجائیش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے وباء سے متاثرہ عوام کی دن رات خدمت کرکے اپنا قومی و اخلاقی فرض خوب نبھایا انہوں نے کہا کہ احساس کفالت سینٹرز میں لاپراہی کی صورت میں وہ فوری طور پر اپنے ضلع کے انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

انھیں پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں عوام کورونا اوئرس کو سنجیدگی سے لیں حکومت کو اپنے شہریوں کی جانیں عزیز ہیں کورونا وائرس کا واحد حل اور علاج یہ ہے کہ شہری اپنے گھروں تک محدود رہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام کی زندگیاں انتہائی عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ لورالائی شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے قانون کی خلاف ورزی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی وہی قومیں ہی دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں۔

جنہوں نے قانون کا احترام کیا ہے کوروناء وائرس کو ہم نے ایزی نہیں لینا تھوڑی غلطی بھی کی تو اس وباء کو روکھنا ہمارے لیئے انتہائی مشکل ہو جائیگا ہم اس وقت عوام کے ساتھ نرمی بھرتنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ عوام قانون کا مزاق اڑائیں انہوں نے کہا کہ عوام رش بنانے سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔