مستونگ: انجمن تاجران بازار یونین مستونگ کے صدر حاجی غلام سرور شاہوانی سرپرست اعلی میراورنگزیب قمبرانی جنرل سیکرٹری ٹکری جاوید رند و دیگر عہدیداروں اور تاجروں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور لاک ڈاؤن سے مستونگ بازار کے چھوٹے تاجر شدید متاثر ہوگئے ہیں۔
بازار میں لاک ڈاون نے غریب دکانداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاون سے مستحق متاثر دکانداروں کی لسٹ طلب کی جب کہ بازار یونین نے کئی مرتبہ انہیں فہرست فراہم کئے مگر افسوس کہ انتظامیہ کی جانب سے مستونگ بازار کے تاجروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون اور مدد نہیں کیاگیا اور نہ ہی کسی بھی دکاندار کو راشن دیاگیا۔
انھوں نے کہاکہ ڈیڈھ دو مہینے سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مستونگ بازار کے تاجر شدید متاثر ہوچکے ہیں اور اب وہ دو وقت کے روٹی کے لئے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں اور اب دکانداروں کے گھروں میں کھانے کیلئے کچھ نہیں بچا ہے نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گئے۔انھوں نے کہاکہ ہم نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر،ڈی پی او اور کمیٹی سربراہ و ممبران سے کئی بار ملے اور تعاون کی اپیل کی مگر تاحال کوئی تعاون نہیں ہوا طفل تسلی دینے کے سواء کچھ نہیں ملا۔
انھوں نے کہاکہ اب دکاندار بہت زیادہ مجبور ہوچکے ہیں اور شہر میں مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتے۔انھوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ مستونگ بازار میں تاجروں اور بازار کے مختلف اشیاء کپڑے۔منیاری۔الیکٹرک و دیگر دکانوں کیلئے مخصوص ٹائم مقرر کیاجائے اور ایک طریقہ کار وضع کیاجائے تاکہ وہ بھی کاروبار کرسکیں اپنے گھر اور بچوں کا پیٹ پال سکے۔
انھوں نے کہاکہ شاپنگ سینٹرمنیاری اور کپڑے کے دکاندار پورا سال صرف اس دو مہینوں کیلئے نقصان اٹھاتے ہیں اور اگر ان سے یہ سیزن بھی چھین گیا تو وہ سخت مشکلات کا شکار ہونگے۔انھوں نے مطالبہ کیاکہ مستونگ بازار میں ماہ مبارک رمضان مبارک میں لاک ڈاون میں نرمی کیاجائے اور مختلف اشیاء کے دکانوں کو کھولنے کیلئے مختلف اوقات مقرر کیاجائے۔اور غریب و متاثر دکانداروں کے ساتھ مالی تعاون و مدد کیاجائے اور راشن کی تقسیم کیاجائے۔