|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2020

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سول سیکرٹریٹ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب پہلے فیز سے نکل کرکورناکے دوسرے اور تیسرے فیز کی جانب بڑھ رہے ہیں

، جن میں مسائل اور مشکلات زیادہ ہوں گی، تمام ترحالات کو مدنظر رکھ کر حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ، لوگوں کے راشن اور سیکورٹی کو مدنظر رکھ کر لاک ڈاون میں مزید سختی لارہے ہیں ۔ وزیراعلی نے کہاکہ اب مقامی سطح پر کورناپھیلنا شروع ہوگیاہے ، شہر میں 600 رینڈم ٹیسٹ کاسلسلہ شروع کیا ہے جس میں 35 مثبت کیس آئے ہیں،

اس وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کیساتھ جامعات کے طلبہء اور فیکلٹی ملکر کام کررہی ہے،بلوچستان کا کسی صوبے کیساتھ موازنہ نہ کیا جائےکیونکہ صوبے میں ہیلتھ سیکٹر کاتمام انحصار حکومتی وسائل پر ہے پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کے برابر ہےجس طرح دوسرے صوبوں میں ہے ۔وزیراعلی بلوچستان کاکہناتھاکہ عوام اگر تعاون کریگی تو ہم لاک ڈاون میں نرمی بھی کرینگے

،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو کافی ریلیف ملاہے ،حکومت کو عوام کی مجبوری کا احساس ہے جس کے پیش نظر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔