مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر حاجی اورنگزیب قمبرانی و سینئر رہنما انجینئر امیرجان لہڑی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مستونگ کے نااہل انتظامیہ کی جانب سے بنائے ہو ئے کرپٹ لوگوں پر مشتمل فوڈ کمیٹی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی اقرباء پروری اور جانبداری کے تحت اپنے من پسند و رشتہ داروں میں راشن تقسیم کررہا ہے جو کہ پہلے سے سر کاری ملازم ہیں اگر یقین نہیں ہے۔
تو جن جن لوگوں کو راشن ملا ہیں فوڈ کمیٹی کی جانب سے جو کہتے ہیں کہ ہم نے قانونی طریقے سے پہلے سب سے انکا ڈیٹا لے کر پر راشن دیا ہیں ڈی سی صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ جنکو راشن ملا ہے انکا فنگر پرنٹ لیا جائے سب آپ کے سامنے آجائیں گے۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گاکہ کون سرکاری ملازم ہے کونسے حقدار کونسے غریب کو راشن ملا ہیں۔ دیہاڈی دار طبقہ نان شبینہ کے محتاج ہوچکا ہے۔
غریب لوگ اس ماہ مقدس میں بھی بھوک اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔غریب دہاڈی دار و مزدور لوگوں کا کہنا ہیں ایک طرف عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اللہ کا عزاب ہمارے اوپر نازل ہوا ہیں۔ دوسری جانب نااہل انتظامیہ کے فوڈ کمیٹی نے ہماری زندگی کو عزاب بنایا ہواہیں جبکہ فوڈ کمیٹی کیممبروں نیاپنے قریبی رشتہ داروں اور زیر نظر لوگوں میں راشن تقسیم کررہا ہیں جبکہ غریب اور دیہاڈی داراور حق دار لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اور بازار کے مزدور و غریب طبقہ کو پہلے سے مکمل طور پرنظر انداز کیا جاچکا ہے اس عمل میں ضلعی انتظامیہ کی اس گھناونی عمل میں مکمل حمایت حاصل ہیں۔رات کے 2 بجے راشن تقسیم کرنا اس بات کی واضح مثال ہے کہ فوڈ کمیٹی کی کرپشن کا کسی کوپتہ بھی نہ چلے مزید کہا کہ حال ہی میں تاجر برادری کے ساتھ بھی ٹوپی ڈراما رچایا گیا جوکہ فوڈ کمیٹی کے نا اہلی کی واضح ثبوت ہے بدقسمتی سے جب بھی ضلع میں کوئی کمیٹی بنائی جاتی سب سے پہلے کمیٹی کے حضرات اپنے آپ پہ تقسیم کرنا شروع کر دیتے۔
جسکی وجہ سے ضلع کے ہر کمیٹی اپنے آپ کمیٹی کو متنازع بنادیتے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ راشن کے منصفانہ تقسیم کرنے کی بلند بانگ دعوے کرکے سورج کو انگلی سے چپھانے کی کوشش کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر مستونگ کے کارکردگی بلکل صفر ہوچکے ہیں اس کے بنائی ہوئی ڈسٹرکٹ فوڈ کیمٹی کو عوام نے مسترد کرچکا ہیں مستونگ کے عوام کو ٹارچر کرنے کیلئے جان بوچھ کے نا اہل انتظامیہ کو انکے اوپر مسلط کیا گیا ہیں۔
اور عوامی حلقوں میں کرپٹ ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی کے کارکردگی پر شدید تشویش لاحق ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ کیمٹی کے ذمہ دار اہلکاروں کی اقرباپروری اور کرپشن کا نوٹس لیکر ان کے خلاف قانونی طریقے سے تحقیقات کیا جائے۔اور اس کرپٹ و نا اہل فوڈ کمیٹی کو فورا ختم کرکے غریب و نادار لوگوں میں راشن منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے تاکہ اس ماہ مقدس میں کوئی بھی مزدور و غریبوں کے بچے بھوکا نہ سوئے۔