ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوگئی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس میں مبتلا نوجوان صحتمند ہوگیا ڈیرہ اللہ یار کے بھنگر کالونی کی رہائشی خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو روز قبل کورونا وائرس کی مشتبہ مریضہ کے سیمپل ٹیسٹ لیکر کوئٹہ بھجوائے گئے تھے لیبارٹری سے خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد خاتون کو شیخ زید اسپتال کوئٹہ میں قرنطینہ کرنے کے لیے منتقل کیا جائیگا۔
خاتون میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی نوجوان کامران عزیز نے کراچی کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس کو شکست دے دیا ہے کورونا وائرس میں مبتلا نوجوان کامران عزیز مکمل طور پر صحتمند ہوگئے ہیں اور انکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
کورونا وائرس کو شکست دیکر صحتمند ہونے والا نوجوان کامران عزیز آئندہ چند روز میں کراچی سے اپنے شہر ڈیرہ اللہ یار آئیں گے نوجوان کامران عزیز نے بتایا ہے کہ ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو کراچی کے نجی اسپتال میں قرنطینہ کردیا تھا جہاں علاج معالجہ کے بعد وہ مکمل طور پر صحتمند ہوگئے ہیں اور دوبارہ ٹیسٹ میں انکا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔