|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2020

مستونگ: مایہ ناز کرکٹر و سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کا مستونگ کا دورہ،اور کیڈٹ کالج میں کوروناوائرس لاک ڈاون سے متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے غربت کی وجہ سے یہاں حالات بہت زیادہ خراب ہے اکیسوی صدی میں بھی یہاں لوگ اور بچے آٹھ اٹھ کلو میٹر دور سے مٹکے برکر پانی لانے پر مجبور ہے۔

بلوچستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے بلکہ نیت اور اخلاص کی ضرورت ہے بلوچستان میں آکر دیکھاتو معلوم ہوا کہ یہاں پر غربت پورے ملک سے یہاں زیادہ ہے اور کوئٹہ میں بیٹھ کر بڑیبڑے جو یہ کہتے ہیں کہ بلوچستان ہمارا ہے۔انھوں نے بلوچستان کے عوام کے لئے کیا کام کیا بلکہ انھوں نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ بہت ہی زیادہ زیادتی کی ان سے پوچنا پڑیگا کہ انھوں نے بلوچستان کیلئے کیاکیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے انہیں خوش آمدید کیا۔

انھوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں حکومت اور زمہ داروں سے اپیل کرتاہوں کہ اس صوبے کا خیال رکھیں اور ہم نے اس صوبے کو پاوں پر کڑھا کرنا ہوگا اگر پاکستان کو پاوں پر کھڑا کرنا ہے اور بلوچستان کو پاوں پر کڑھا کردیاتو پاکستان کو قیامت تک کڑھا کردیا۔انھوں نے کہاکہ پورے ملک میں غربت ہیں مگر بلوچستان کے لوگوں میں بہت زیادہ غربت نظر آئی اور میں بہت جلد دبارہ بلوچستان آون گا اور راشن تقسیم کرنے نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کیلئے بہت کچھ کرونگا۔

اور بلوچستان آنے کا میرا اصل مقصد یہ ہی کہ میں یہاں کے لوگوں سے ملوں اور انکے مسائل معلوم کروں تاکہ اسی حوالے سے کام کرلوں اور یہاں لوگوں سے ملا اور انکے اصل مسائل کا علم ہوا انشاء اللہ بہت جلد واپس آوں گا اور وہاں تک جاوں گا کہ جہاں تک کوئی نہیں گیا۔انھوں نے کہاکہ ملک میں 80 فیصد لوگ صحت اور تعلیم کے حوالے سے اپنی زندگی کی جدوجہد کررہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ میں اپنے فاوں ڈیشن سے پانی آور صحت کے حوالے سے بھی کام کررہاہوں ہم چاہتے ہیں کہ گاوں اور دہاتوں میں بڑے بڑے ہسپتال نہیں بلکہ وہاں کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے چوٹے پائیلٹ پروجیکٹ بنائے جائے۔تاکہ لوگوں کے ضرورت کے مطابق کام ہو اور انکے مسائل حل ہوسکے۔