|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2020

نوکنڈی: دوربن چاہ کے علاقہ مکینوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کے سولر سسٹم چوری ہونے سے پانی کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے سابق معاون خصوصی میر اعجاز خان سنجرانی کی جانب سے دوربن چاہ ٹیوب ویل کیلئے آٹھ اعلی کوالٹی شمسی پلیٹس پہ مشتمل سولر سسٹم دیا گیا تھا جس سے علاقہ مکینوں کو پانی کی حصول میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی تھی لیکن دو ہفتے قبل رات کی تاریکی میں ٹیوب ویل کے سولر سسٹم کو چوری کیا گیا علاقے کے لوگوں نے بروقت قریبی لیویز پوسٹ کو اطلاع دیا۔

گاڑی کے ٹائر کے نشانات کو نوکنڈی تک لے آئے تھے۔جہاں انتظامیہ سربراہ نے کہا تھا کہ اس حوالے سے تفتیش کرکے سولر پلیٹس برآمد کیے جائینگے لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود سولر سسٹم کو برآمد نہیں کی گئی ہے جس سے علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ یہ معاملہ سرد خانے کی نذر نہ ہو جائے دوربن چاہ کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی سے اپیل کی کہ سولر سسٹم برآمد کرکے چوروں کی گرفتاری کیلئے کاروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔