کوئٹہ: بلوچستان حکومت پراپرٹی ڈیلرزکوتین فیصد ٹیکس میں ریلف دیا جائے، پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس پر رعایت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام کاروبار شدید متاثر ہوکر رہ گئے ہیں تو دوسری جانب حکومت کی جانب سے ممکنہ اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف پیکج بھی دیاجارہا ہے۔ اسی طرح پراپرٹی کا کاروبار بند ہونے کی وجہ سے پراپرٹی ڈیلرز شدید پریشان ہیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تین فیصد ڈی سی ٹیکس کی کٹوتی کرکے ریلیف فراہم کی جائے جس طرح پنجاب حکومت نے یہ ٹیکس معاف کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔