|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2020

کوئٹہ: نادرا آفس میں دوسرے روز بھی رش، سماجی فاصلے کے خلاف ورزی جاری، عوام کی بڑی تعداد احساس پروگرام کی معلومات کیلئے نادرا آفس پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نادرا آفس کے دوسرے روز کھلنے کے بعد آفس کے باہر شہریوں کا جم غفیر لگ گیا۔

جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد احساس پروگرام سے متعلق معلومات حاصل کرنے آرہی ہے،نادار آفس کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اس دوران سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھاجارہا ہے جبکہ نادرا آفس کے باہر اس طرح کے انتظامات بھی دیکھنے کو نہیں مل رہے۔