|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2020

چین کامیاب پالیسی اور حکمت عملی کی بدولت کرونا جیسی وبائی مرض کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوا اور اب ووہان کے ہسپتالوں سے آخری مریض بھی شفایاب ہوکر رخصت ہوچکا ہے،لیکن اس مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،ترقی پذیر ملکوں سے لے کر ترقی یافتہ ممالک بھی اسکی لپیٹ میں آگئے اور اب لاکھوں کی تعداد میں مریض اس میں مبتلا ہوگئے۔باقی دنیا کے برخلاف پاکستان میں اب تک یہ مرض اس تیزی سے نہیں پھیلا ہے۔حالا نکہ ذائرین اس وقت شروع ہوئی جب ایران اس کی زد میں آچکا تھا۔ صوبہ بلوچستان میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں اب تک سب سے کم مریضوں میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

جس کا سہر ا صوبائی حکومت کو نہ دینا زیادتی ہوگی،حالانکہ بلوچستان کے ساتھ افغانستان اور ایران کی سرحدیں ملتی ہیں۔صوبے کے باقی اضلاع کی طرح ضلع زیارت میں کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نور محمد دمڑ نے زیارت کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر زیارت آفس میں افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)مہر اللہ بادینی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے اس موقع پرضلع زیارت کی انتظامیہ کو مکمل یقین دلایا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں عوام میں کورونا کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں اور مستحق افراد کو امداد دینے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے مستحقین کی دادرسی کے لیے راشن اور روزمرہ کی اشیاء خوردونوش تمام یونین کونسل کے ذمہ داران کے حوالے کی ہے جن کی مستحقین میں تقسیم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اس وبائی مرض کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جاسکتاہے اس وبائی مرض سے بچاو کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلا جائے۔کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ نے انسداد کورنا مہم کے سلسلے میں زیارت کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو کٹس اوردیگر جدید آلات فراہم کیں،کمشنر نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جائے اورلاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،کمشنر نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی تیا ر کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں کورونا وائر س سے نمٹنے کے لیے ضلع زیارت کی انتظامیہ اور محکمہ صحت پوری طور پر الرٹ ہے،ضلع زیارت کی انتظامیہ نے زیارت کے مختلف ہسپتالوں میں چالیس سے زائد کمرے مختص کئے ہیں اور تمام ہسپتالوں کو کورونا سے نمٹنے کے لیے جدید آلات مہیا کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ضلع زیارت میں صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں احساس کفالت پروگرام میں مستحقین میں رقم تقسیم کرنے کے لے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کواس،گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی،گورنمنٹ ڈگری کالج زیار ت میں سینٹر بنائیں گئے ہیں۔

ان مراکز میں احساس کفالت کے مستحقین میں صاف اورشفاف انداز میں رقم تقسیم کی جارہی ہے،اسی طرح کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون میں جو دیہاڑی دار طبقہ او ر دیگر غریب متاثر ہوئے ان کی داد رسی کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع زیارت کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ لائیوسٹاک،محکمہ زراعت اور لیویز انتظامیہ کے اہلکاران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی ہے جنہوں نے گھرگھر جاکر وے کیا اورمستحقین کو معلوم کیا اب ان مستحقین میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کی جارہی ہیں۔

ضلع زیارت صوبائی حکومت کی طرف سے لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کی جاری ہے اس سلسلے میں ضلع زیارت کی انتظامیہ نے بہترین کردار اد ا کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ہے کہا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہ کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وبائی مرض کا خاتمہ مل جل کرسکے۔