|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2020

مددوہ جو مصیبت کی گھڑی میں کی جائے آج جہاں کورونا وائرس نے پوری دنیا کواپنے لپیٹ میں لے لیا ہے تووہاں اس کے تدارک کیلئے دنیا بھر کے لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں پاکستان میں بھی آج مختلف کونوں حصوں سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے موجودہ حکومت نے عوام کی زندگیوں کومحفوظ رکھنے کیلئے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کردیا تاکہ کسی بھی جانی المیہ سے بچاجاسکے ایسے حالات میں جہاں لوگ اپنے گھروں میں قید وبند ہوگئے اس تناظر میں عوام کو سخت معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑرہاتھا ایسے مشکل اورکٹھن حالات میں موجودہ عوامی حکومت نے عوام کی بھرپوراندازمیں مددکرنے کا تہہ کرلیا۔

اورغریب اورمستحق افراد کی بھرپورحوصلہ افزائی کیلئے ملک بھرمیں عملی اقدامات کرنا شروع کردیا اورملک کی تاریخ کی سب سے بڑی امدادی رقم کی فراہمی کیلئے اپنی قمرکس لی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اورچیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغرنے بلوچستان بھرکے مستحق افرادکی بہتراندازمیں حکومتی امداد کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرنے کے احکامات دیئے بغیرکسی مشکلات کے انہیں حکومتی امدادکی فراہمی ممکن ہوسکے جسے عملی جامعہ پہنانے کیلئے کمشنر نصیرآبادعابد سلیم قریشی کے احکامات پرڈویژن بھرکے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی گئیں کہ مستحقین کی امدادی وصولی کیلئے جلد ازجلد اقدامات کئے جائیں اب ایک تو کورونا وائرس کاممکنہ پھیلاؤ کے خطرات اوردوسری جانب مستحقین میں امدادرقم کی منصفانہ تقسیم بھی کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

ایسے حالات سے نبردآزمان ہونا حقیقتاً ایک بڑی آزمائش تھی کیونکہ جہاں امدادتقسیم کی جائے وہ بھی پیسوں کی امدادہو تووہاں پرخوامخواہ بھی بے جا ہنگم نہ ہو ایسے ممکن ہی نہیں۔ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے نصیرآباد ڈویژنل انتظامیہ سرجوڑکر بیٹھ گئی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران پہلے مرحلے میں نصیر آباد ڈویژن بھر میں احساس پروگرام کے تحت38ہزار29مستحقین میں فی کس 12 ہزار روپے کی فراہمی کا عمل شروع کردیا نصیرآباد ڈویژن بھر کے پانچوں اضلاع کے مستحقین میں حکومت کی جانب سے 45کروڑ63لاکھ48ہزار روپے تقسیم کرنے کا ٹارگٹ تھا۔

جس کیلئے مختلف علاقوں میں احساس پروگرام کے سینٹرز قائم کرکے مستحقین میں رقوم کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا نصیرآباد ڈویژن میں 16 احساس پروگرام سینٹرز قائم کئے گئے ہیں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اس کے ماتحت عملہ سینٹرز کا دورہ کرکے صورتحال کا معائنہ کرنے پر معمورکردیا گئے پانچوں اضلاع میں غریب اور مستحقین افراد میں حکومت کی جانب سے مالی امداد کی منصفانہ تقسیم کی فراہمی انتظامیہ کی جانب سے پہلا امتحان تھا کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے ساتھ ساتھ عوام کو سخت موسمی حالات سے بچانے کیلئے بھی اقدامات کرنے تھے جسے مدنظررکھتے ہوئے سینٹرز میں عوام کیلئے سہولیات بھی فراہم کرنا تھیں۔

جبکہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے بھی عوامی خدمت میں اپنے فرائض سرانجام دیئے تھے تاکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام میں شعور پیدا کرکے انہیں فاصلے میں رکھا جائے ضلع نصیرآبادکے ڈپٹی کمشنر حافظ محمدقاسم کاکڑ نے ضلع بھر میں 8ہزار5سو55مستحقین کیلئے احساس پروگرام کے تحت چار سینٹرز قائم کروائے جن میں ڈیرہ مراد جمالی شہر میں دو جبکہ تحصیل چھتر اور منجھو شوری میں بھی علیحدہ علیحدہ سینٹر قائم کیے گئے جہاں سے مستحقین نے دس کروڑ26لاکھ 60ہزار روپے وصول کئے اسی طرح ضلع جعفرآباد ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے ضلع بھرمیں پانچ سنٹرز قائم کیے جہاں سے 17ہزارایک سو36 مستحقین کیلئے ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں دو دو جبکہ گنداخہ میں ایک سینٹر ہائی سکول میں بنایا گیا تھا مجموعی طوپر20کروڑ56لاکھ32ہزار روپے وصول کئے گئے۔

اسی طرح ضلع کچھی بولان اس وقت کے ڈپٹی کمشنر سلطان احمدبگٹی نے 4ہزار3سو19افرادکیلئے دو سینٹر قائم کیے وہ سینٹرزایک ڈھاڈر اورایک بھاگناڑی شہر میں علحیدہ علحیدہ سینٹرز قائم کئے گئے جہاں سے مستحقین نے 5کروڑ18لاکھ28 ہزار روپے کی امانت وصول پائی ڈپٹی کمشنر ضلع جھل مگسی شرجیل نور نے بھی 32سو30مستحقین کیلئے گنداوا سٹی اور جھل مگسی کے انٹر کالج میں احساس پروگرام کے تحت سینٹرز قائم کئے ان سینیٹرزسے 3کروڑ87لاکھ60ہزارروپے عوام میں تقسیم کئے ان کے علاواہ ضلع صحبت پورکے ڈپٹی کمشنر محمد یونس سنجرانی نے بھی حکومتی اقدمات پر عملدآمد کو یقینی بنانے کیلئے 4ہزار7سو89مستحق خواتین کیلئے تین سینٹرز کا قیام عمل میں لایا تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو۔

ایک سینٹر صحبت پور سٹی میں جبکہ مانجھی پور اور پہنور سنہڑی میں بھی ایک ایک سینٹر قائم کیا گیا ان سینٹرزسے 5کروڑ 74لاکھ68ہزار روپے مستحقین میں تقسیم کئے گئے ان تمام سینٹرز میں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پیش نظر نظم و ضبط کے تحت عوام کو فاصلے پر رکھا جائے سنٹرز میں عوام کیلئے مختلف قسم کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں سخت موسمی حالات سے بچانے کے لیے ٹینٹ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات سے دوچار ہونا نہ پڑے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعددوسرا مرحلہ بھی شروع کردیا گیا ہے جن افراد نے 8171 پر میسج کیا تھا اور انہیں حکومت جانب سے مستحق قرار دیا گیا ان مستحقین کی بھی مالی امداد کا عمل شروع ہوگیا ہے۔