کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے قبل خطے میں تین آزاد ریاستیں تھیں جو کسی کونسل سے نہیں ملیں بلکہ ہمارے آباؤ اجداد نے انکے لئے جنگیں لڑیں تھیں۔
یہ بات انہوں نے اتوار کو خطے کی آزاد ریاستوں کے پاکستان سے الحاق کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹ میں کہی وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت خطے میں تین آزاد ریاستیں تھیں جو کسی کونسل یا تنظیم کی جانب سے نہیں ملی تھیں ہمارے بزرگوں اور آباواجداد نے اس کے لیئے جنگیں لڑیں۔
انہوں نے کہا کہ لسبیلہ خاران قلات/مکران نے خود مختار ریاستوں کے طور پر حکمرانی کی پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد بلوچستان کا نام سامنے آیا اور ریاست لسبیلہ نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا۔
The region had 3 independent states..not given by any council or body, our ancestors fought for it
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) May 9, 2020
Lasbela,Kalat/Makran and Kharan states. All excercised independent rule.
The name Balochistan came after independence and lasbela announced its alhaaq with Pakistan. https://t.co/PqnNQCf13C