|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2020

کوہلو: ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا،زمینداروں کی جانب سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں ملکزئی،لاسے زئی،گاڑداوغ،بوہڑی،سکہ دف،تمبو،ماوند،سفید،مخماڑ،کاہان،جنت علی اور نساؤ سمیت مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی ایک بار پھر یلغار سے کروڑوں روپے کے کپاس،ٹماٹر،گندم،جو،پیاز،کدوسمیت دیگرکروڑوں روپے کی کھڑی فصلوں اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ٹڈی دل کے یلغار سے نہ صرف زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے بلکہ قدرتی چراگاہوں اور جنگلات کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن دوسری جانب سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ ٹڈی دل کے اسپرے اور مشینری کو بھی استعمال میں نہیں لایا جارہا ہے زمیندار حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے فوری طور پر ٹڈل دل تلف کرنے کے حوالے سے اسپرے مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔