خضدار: آئی جی ایف سی ساوتھ کی جانب سے خضدار،نوکنڈی،واشک،پنجگور اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر گیارہ سو سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم،راشن تقسیم کے دوران کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں سیناٹائز،ماسک وغیر ہ بھی تقسیم کیا گیا۔
عوام کی جانب سے آرمی چیف،آئی جی ایف سی ساوتھ اور ایف سی کے آفسران وجوانوں کا شکریہ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان جہاں ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نمر آزما ہو کر ملک کی دفاع وبلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے وہی ایف سی کے جوان و آفسران کسی بھی وبائی صورتحال میں اپنے بلوچستان کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے بھی ان کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔
کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاون کے پیش نظر بلوچستان کے مکران ڈویژن کے اضلاع،تربت پنجگو ر،رخشان ڈویژن کے اضلاع چاغی کے علاقہ نوکنڈی،ضلع واشک اور قلات ڈویژن کے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 1100 مستحق خاندانوں میں چیف آف آرمی اسٹاف اور آئی جی ایف سی ساوتھ کی جانب سے راشن تقسیم کی گئی۔
راشن میں دال،چینی،چاول،آٹا و دیگر روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء شامل تھیں راشن تقسیم کرنے سے قبل مستحقین کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر کی ترغیب دی گئی اور انہیں یہ بتایا گیا کہ کن کن ہدایات پر عمل کر کے اس موضی وائرس سے بچا جا سکتا ہے بعد ازاں ان میں فیس ماسک،سیناٹائز وغیر ہ تقسیم کی گئی۔
ا س موقع پر مستحقین کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور آئی جی فرنٹیر کور (ایف سی) بلوچستان ساوتھ کے ہم مشکور ہے کہ ان کی بدولت جہاں ہم بلوچستان کے لوگوں کو امن حاصل ہوا آج بلا کسی خوف کے ہم پر امن زندگی گزار رہے ہیں وہی جب بھی کوئی قدرتی آفت زلزلہ یا وباء کی شکل میں آئی سب سے پہلے ایف سی بلوچستان مدد کرنے ہمارے درمیان پہنچ جاتی ہے۔
آج بلوچستان سمیت ملک بھر کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے متاثر ہے تو سب سے پہلے ہماری مدد کو ایف سی ہی پہنچ گئی ہے بلکہ گھر گھر پہنچ کر ہماری مدد کر رہی ہے لاک ڈاون کی وجہ سے ہم دیہاڑی دار لوگ شدید پریشان و مشکلات کا شکار تھے آرمی چیف اور آئی جی ایف سی ساوتھ نے اس مشکل وقت میں ہمارے لئے جو راشن فراہم کر دی ہے اس کے لئے ہم پاک فوج اور ایف سی کے سربراہان کے بے حد مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع خضدار میں 300،ضلع پنجگور میں 300،ضلع تربت میں 200،ضلع واشک میں 200،تحصیل نوکنڈی میں 200 سے زاہد مستحق و غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی۔