|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2020

کوئٹہ : صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جدید طرز پر تربیت فراہم کر نے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے حکومت کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساوتھ ایشینز اور 33ویں نیشنل گیمز 2019 میں تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کھیل عمران گچکی، ڈی جی کھیل درا بلوچ محکمہ کھیل کے عہدیداران، سپورٹس کلبز کے نمائندے، کوچز اور کھلاڑی بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے انکی حوصلہ افزائی کیلئے کیاگیا ایک اوروعدہ آج پورا ہو گیا۔ مستقبل میں بھی کھیل اور کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائیگی اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے جہاں کھلاڑیوں کو انکی محنت کا صلہ میں نعقد انعامات دیا جا رہا ہے۔کھلاڑی ہمارا روشن مستقبل ہے انکی حوصلہ افزائی اور انہیں سپورٹ کرنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے جسے ہم بخوبی انجام دینگے۔نوجوانوں کو مثبت سرگرمی فراہم کرنے اور انہیں معاشرتی و دیگر برائیوں سے دور رکھنے کیلئے مستقبل میں مزید سپورٹس ایونٹس منعقد کرائینگے۔

ہر قسم کی شدت پسندی معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے جسکا خاتمہ روشن فکری امن محبت بھائی چارگی سے ہی ممکن ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاو نے زندگی کے ہر شعبے کی طرح کھیلوں کے سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا ہے اور وائرس کے باعث تقریب محدود پیمانے اور ایس او پی کے مطابق سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے منعقد کی گئی ہے۔کھلاڑی اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کیساتھ اپنی ٹریننگ گھر پر بھی جاری رکھیں۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے ساوتھ ایشینز اور نیشنل گیمز 2019 کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں میں دو لاکھ، سلور میڈلسٹ میں ایک لاکھ اور برونز میڈلسٹ میں پچاس ہزار نعقد انعامات تقسیم کیے گئے۔