خضدار: لیویز فورس کی کارروائی کار سے ساٹھ کلو چرس برآمد دو ملزمان گرفتار اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی جہانزیب شاہوانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ کی ہدایت و نگرانی میں ضلع خضدار میں منشیات کی اسمنگلنگ اور منشیات فروشی کے خلاف زبردست اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی اسمنگلنگ کیا جا رہا ہے جس پر قومی شاہراہ پر قائم تمام چیک پوسٹ انچارجوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی پیر کے روز چککو چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے آنے والی کار کو روک کرتلاشی لی گئی کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے۔
ساٹھ کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے دو ملزمان محمد یونس اور جمعہ خان ساکنان قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی گئی اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی خضدار جہانزیب شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق منشیات ا سمگلروں کی بین الصوبائی گروہ سے ہے ڈپٹی کمشنر خضدار اور لیویز فورس کا ویڑن منشیات سے پاک معاشرہ ہے۔