حکومت وی آئی پیز پر پوری سیکیورٹی لگا دیتی ہے، پروفیسر افتخار اعظمی
وقتِ اشاعت : September 18 – 2014
مزید پڑھیں:کراچی یونیورسٹی میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ فائرنگ سے ہلاک
انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب ہم خود سڑکوں پر نکل آئیں؟ حالانکہ اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہم اکثر ردعمل ظاہر کرتے ہیں، حتّٰی کہ سندھ میں ہڑتال بھی ہو چکی ہے۔ پروفیسر افتخار کا کہنا تھا کہ کراچی میں تدریسی عمل روکنے کی کال نہیں دی، تاہم خوف کی وجہ سے تدریسی عمل روک لیا گیا ہے۔ افتخار اعظمی نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اس خوف کے ماحول میں کون سے والدین اپنے بچوں کو کالج، یونیورسٹی بھیجیں گے، اگر یہی صورتحال رہی تو کالج اور یونیورسٹیاں ویران ہو جائی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو دھمکیاں ملتی رہتی ہیں، لیکن پتہ نہیں حکومت کب خواب خرگوش سے جاگے گی ۔