وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی. چئیرمین سینیٹ کی جانب سے وزیراعلئ کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی. ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیۓ بھی اقدامات کر رہی ہے. کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے.
صحت کے نظام کو مستحکم بنانا اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے. آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کی ترقی اور بہتری پر توجہ مرکوز رکھی جاۓ گی. بعد اذاں چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کورنا وائرس کی روک تھام اور دیگر متعلقہ امور پر صوبائ حکومت کے اقدامات قابل ستائیش ہیں. تفتان سے لیکر آج تک کی صورتحال میں حکومت بلوچستان نے زمہ دارانہ کردار ادا کیا.