|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2020

بھاگ پینے کا پانی محکمہ پی ایچ ای کیلئے سونے کی چڑیا بن چکی ہے، آل پارٹیز
بھاگ:جاموٹ قومی موومنٹ بھاگ کے زیر اہتمام پینے کے صاف پانی کے مسلے کے حل کے لیے آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا آل پارٹیز کے اجلاس کی صدارت ماما عبدالستار بنگلزئی نے کی جس میں جمعیت علماء، اسلام نیشنل پارٹی، جاموٹ قومی موومنٹ،

بولان یوتھ اتحاد، بی ایس او، جے ایس ایف، جمہوری وطن پارٹی، بازار یونین ہندو پنچائیت، پیپلز پارٹی، مزدور اتحاد صحافی برادری اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے ماما عبدالستار بنگلزئی کامریڈ نور احمد جاموٹ حافظ عبدالرشید گویا مولانامحمدیوسف گویا ارباب داد محمد ایری مقصود احمد ہانبھی قاضی حفیظ اللّٰہ غلام حسین بلوچ میر اعجازبلوچ مشتاق احمد کلواڑ کامریڈ فیاض جاموٹ میر راشد نور خان خدا بخش مغیری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی ایک حساس مسئلہ ہے اس وقت ہزاروں کی آبادی پانی نہ ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کر چکی ہے

جہاں استحصالی قوتوں کے جبر کا تسلسل جاری ہے وہاں پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی ستم گری عذاب بنی ہوئی ہے تین واٹر سپلائی لائنیں ہونے کے باوجود عوام کو بوند تک میسر نہیں 260 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں اور شوران واٹر سپلائی جو 2019 میں مکمل ہونے تھی 2020 میں بھی مکمل ہوتے نظر نہیں آ رہی پاکستان کی سب سے بڑی عدالت عالیہ نے از خود نوٹس لیا اور پانی کی فراہمی کے حق میں فیصلہ دیا لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

اس موقع پر آل پارٹیز اتحاد نے جاموٹ قومی موومنٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی انتہا یہ بھی ہے کہ محکمہ ایریگیشن نے بھی تحصیل بھاگ کو تباہ کرنے میں کو کسر نہیں چھوڑی اور صدیوں قائم گنڈا جات کمیٹی کو ختم کیا گیا اور نان لوکل گنڈا جات کمیٹی بنائی گئی گنڈا جات کمیٹی چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر بھاگ کی قیادت میں بحال کی جائے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر فلفور حکومت عملدرآمد کرے بصورت دیگر ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔