|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2020

برمش کے زخموں پر مرہم کرنے کیلئے اس کی ماں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، نیشنل پارٹی
ماشکیل(نامہ نگار)نیشنل پارٹی ضلع واشک نے ایک بیان میں موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی نہیں بلکہ کرجرائم پیشہ اور ڈاکووں کا راج قائم ہے۔ انھوں نے کہا ہر جگہ قتل وغارت گری اور ڈاکو راج ہے حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہا۔
پورا صوبہ قاتلوں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہے۔ ڈنک سانحہ پر صوبائی حکومت نے اف تک نہ کی اور پیغام دیاکہ یہ حکومت غنڈہ گردی اور قتل وغارت کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔

ڈنک واقعہ کے ملزمان نے دیدہ دلیری سے تمام حدیں عبور کر کے چادر و چارد یواری کے تقدس کو بھی نہ بخشا اور یہ باور کرایا کہ ان کے پیچھے حکومتی مشینری سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑا ہے کرانی واقعہ کے ملزمان اور قاتلوں کی عدم گرفتاری بھی یہ ظاہر کر رہا ہے کہ حکومت نااہل ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ برمش کے زخموں کو مرہم کرنے کیلئے اس کی ماں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ان ظالم گروہوں کی بیخ کنی کر کے ایک پر امن معاشرہ تشکیل دیا جائے۔