|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2020

چاغی:چاغی میں منگائی کے لہر،سبزی اور اشیا ء خوردونوش سمیت روزمرہ ضرورت کے دیگر چیزوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں،دالوں اور سبزیوں کے قیمتوں میں ہوشربااضافے سے متوسط طبقے کی قوت خرید جواب دے گئی ہے،

لوگ مشکلات سے دوچارہیں۔تفصیلات کے مطابق چاغی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم عمل ہوگئے ہیں چاغی میں سبزی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پرلگ گئے ہیں دال مسور 250 روپے مللکہ دال 190 روپے مرغی 450 روپے، گھی 5 لیٹر 1200 روپے،بنڈی چاغی والا 180روپے سے 200 روپے تک آلو 50 روپے توری 90 روپے بینگن 70روپے تربوز 30 روپے فروخت ہو رہا ہے

ہوشرباء مہنگائی کے باعث غریب اورمتوسط طبقے کی قوت خرید جواب دے گئی،لوگ شدیدمالی مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں،عوامی حلقوں نے تشویش کااظہارکرتے کہا کہ ضلع چاغی انتظامیہ کے حکام بالا محض بندوبانگ دعوؤں تک محدودہوگئے ہیں چاغی شہر میں منافع خور سرگرم ہوگئے ہے اوردونوں ہاتھوں سے عوم کو لوٹ رہے ہیں، اس منگائی میں غریب افراد کی کمر ٹوٹ چکی ہے

رہی سہی کسرمنافع خور مافیا نے پوری کردی جبکہ متعلقہ حکام نے مکمل خاموشی سادھ لی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی سی چاغی آغا شیر زمان اسسٹنٹ کمشنر چاغی سے مطالبہ کیا کہ چاغی میں گرانفرشوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سستے داموں اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔