|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2020

اس حقیقت سے مفر نہیں تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو ہندوستان میں 1892 کا انڈین کو نسل ایکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اس ایکٹ میں پہلی مرتبہ جمہوریت کا آئیڈیا دیا گیا جو کسی حد تک سیاسی لحاظ سے ہندوستانیوں کو مطمئن کر سکا اور ہندوستان میں جمہوریت کا پیہہ خراماں خراماں چل پڑا۔ مزید تفصیل میں جانے سے پہلے یہاں یہ بات واضح کر تا چلوں کہ آخر برطانیہ کو ان کونسل ایکٹس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ 1857 کی جنگ آزادی کے بعد ہندوستانیوں میں سیاسی شعور بیدار ہوا۔انہوں نے سیاسی حقوق کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی۔ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ 1892 کا کونسل ایکٹ پہلا ایکٹ تھا جو ہندوستان میں متعارف ہوا۔ اس سے پہلے بھی کونسل ایکٹس تھے 1861 کا کونسل ایکٹ 1831 کا کونسل ایکٹ، 1813 کا کونسل ایکٹ۔1857 سے پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی بھی اپنے ایکٹس متعارف کرتی تھی۔

متذکرہ بالا نکتہ کو زیر بحث لاتے ہیں جب 1857 کے 1861 کا کونسل ایکٹ موجود تھا تو 1892 کونسل ایکٹ کی ضرورت کیوں پڑی۔بنیادی وجہ یہ تھی سابقہ کاؤنسل ایکٹ ہندوستانیوں کے سیاسی حقوق کے لیے سود مند نہیں تھا۔وہ ان کے سیاسی حقوق ensure نہیں کرسکا۔جب ہندوستان میں سیاسی جدوجہد اور شورش بڑھتی جا رہی تھی تو برطانیہ نے محسوس کیا کسی طرح ہندوستانیوں کو قائل کیا جائے اس وجہ سے انہوں نے ہندوستان میں 1892 کاؤنسل ایکٹ متعارف کیا جس میں پہلی مرتبہ جمہوریت کی بات کی گئی۔گورنر جنرل بطور ایڈمنسٹریٹیو ہیڈ آف انڈیا کے طور پر تعینات کیا جاتا تھا(آپ کو یہ بات بھی واضح کرتا چلوں گورنر جنرل اور وائسرائے میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہی چیز ہیں۔جب ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت تھی اس وقت ایڈمنسٹریٹیو ہیڈ گورنر جنرل تھے جبکہ 1857 کے بعد ایڈمنسٹریٹیو ہیڈ کو وائسرائے کہا جانے لگا) 1892 انڈین کاؤنسل ایکٹ کے مطابق گورنر جنرل یا وائسرائے کو ایڈمنسٹریٹیو سسٹم چلانے کے لیے دو کاؤنسلز کی ضرورت تھی۔

1۔ایگزیکٹو کونسل جس کے ممبرز 5 اور پانچوں کے پانچوں برٹش ہوں گے۔

2۔امپیریل لیجسلیٹیو کو نسل جس میں 40 فیصد انڈینز اور 60 فیصد برٹش آفیشل ہوں گے۔

یہ ایک طرح سے گورنر جنرل کی کابینہ تھی۔ایسا نہیں کہ اس سے پہلے کے ایکٹ میں امپریل لیجسلیٹیو کونسل میں انڈینز نہیں تھے 50 فیصد انڈینز تھے سر سید احمد خان بھی حصہ رہے ہیں لیکن سابقہ ایکٹ کے مطابق ان کو برٹش نامزد کرتے تھے وہ Elect ہو کر نہیں آتے تھے۔اب جب 1892 کے کاؤنسل ایکٹ امپیریل لیجسلیٹیو میں 40 فیصد انڈینز کی بات کی جارہی ہے وہ اب Elect ہو کر آئیں گے دیکھا جائے تو جمہوریت کی بات ہو رہی ہے۔اچھی بات ہے لوگوں کے نمائندے اسمبلی میں ان کے لیے بات کریں گے ہندوستان میں جمہوریت آئے گی۔لیکن سر سید thought of School اس ایکٹ سے خوش نہیں تھے، انہوں نے اس ایکٹ پر تنقید کی۔سر سید اس سے پہلے بھی جمہوریت کے نظریے کی مخالفت کرتے رہے، اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ سر سید اور اس کے رفقاء جمہوریت کے خلاف تھے لیکن وہ جانتے تھے کہ مسلمان اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ سیاست کا حصہ بنیں اور الیکشن میں حصہ لے سکیں۔

اس وقت مسلمان ہندوستان میں چوبیس پچیس فیصد تھے۔سر سید یہ چاہتے تھے کہ مسلمانوں کا کوئی الگ میکنیزم ہو ان کے سیاسی حقوق کی یقینی طور پر کوئی گارنٹی ہو تب جا کے وہ کسی طرح سیاسی طور پر خود کو منوا سکتے ہیں۔چوبیس پچیس فیصد مسلمان جو ہندوستان میں بکھرے پڑے ہیں وہ الیکشن کیسے جیت سکتے ہیں۔اس وقت ہندوستان میں چھ صوبے تھے اور ان چھ صوبوں میں مسلمان چو بیس پچیس فیصد تھے باقی 65 فیصد ہندو اور 10 فیصد دیگر اقلیتیں تھیں۔ 1892 میں جمہوریت کا جو آئیڈیا دیا گیا اب ایکٹ کے مطابق امپریل لیجسلیٹیو کاونسل میں 40% کے حساب سے انڈینز بنتے ہیں چار سے چھ۔اب چار یا چھ سیٹس کے لیے ہندوستان میں الیکشن ہوں گے؟ایسا نہیں ہوا، برٹش نے نامینیشنل الیکشن کروائے۔