کوئٹہ: فرنٹیئرکور بلوچستان کاضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر عسکریت پسند کیخلاف سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 3 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرلیاگیا۔فرنٹیرکور کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق20 اور21ستمبرکی درمیانی شب فرنٹیئرکور بلوچستان نے ضلع خضدارکے علاقے کلی لوپ (وڈھ) میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 02 ایس ایم جی، 04 میگزین بمعہ 100راؤنڈز،01عدد دوربین،01عدد پا سپورٹ،01 عدد لیپ ٹاپ،01 عدد پی 22گن بمعہ راؤنڈز ، 01عدد مو ٹر سائیکل اور 05مو بائل برآمد کےئے۔
خضدار میں جھڑپ کے دوران تین عسکریت پسند ہلاک، چار گرفتار
وقتِ اشاعت : September 22 – 2014