|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2020

خضدار: برمش یکجہتی کمیٹی اورناچ کی اپیل پرڈنک تربت واقعہ کے خلاف اورناچ بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میر محمد قاسم شہید چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی۔

جلسے سے نیشنل پارٹی اورناچ کے رہنما میر شہک پزنجو، بلوچستان عوامی پارٹی اورناچ کے تحصیل رہنما میر اللہ داد تمرانی بزنجو، جھالاوان عوامی پینل اورناچ کے کے سینیئر رہنما ماسٹر عبدالرشید، بلوچستان نیشنل پارٹی اورناچ کے صدر عبدالباقی بلوچ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اورناچ کے صدر محمد عالم عمرانی، نیشنل پارٹی کے رہنما میر شہباز بزنجو، نیشنل یوتھ اسمبلی کراچی کے اسپیکر میر عبدالصمد بروہی، جمعیت طلبہ اسلام کے رہنما محمد اعظم گرگناڑی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھنک کیچ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ حکومت واقعے میں ملوث تمام ملزمان اور اس کے سرغنہ کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایسے واقعات سے احساس محرومی مزید بڑھے گی۔ ریاست کو چائیے کہ اپنی رٹ برقرار رکھنے کے لیے ایسے گروہوں کی خاتمہ کرے تاکہ بلوچستان امن و سکون کا گہوارہ بن جائے۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر واقعے کی مذمت اور اس دلسوز واقعہ پر میڈیا کی خاموشی کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔

مظاہرے میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حزب اللہ سر انجام دے رہے تھے جبکہ انتظامی زمہ داریاں عطا ملک نوتانی، حفیظ عمرانی، شاہنواز بزنجو، ظفر عمرانی، آدم بلوچ، صغیر بلوچ، علی جان تمرانی سنبھال رہے تھے۔ مظاہرے کی نگرانی ایس ایچ او عزیز خدرانی اپنے پولیس دستے ہمراہ کر رہے تھے۔