قلات: ایم ایس پرنس کریم آغاخان ہسپتال قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے کہا ہیکہ قلات میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہی ہے قلات میں اب تک 39 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اور چالیس کے ٹیسٹ رزلٹ ابھی تک پینڈنگ میں ہیں اگر شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیا تومریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قلات میں لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے قلات میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے مگر ٹیسٹ نہیں ہونے کی وجہ سے ابھی تک کرونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد کم لگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک قلات میں 39 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام بغیر ضرورت کے ا[نے گھروں سے نہ نکلے تاکہ کروناوائرس کو اپنے گھر لیجانے سے محفوظ رہے