|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2020

گزشتہ سے پیوستہ
پچھلے کالم میں بات ہو رہی تھی کہ ایک طرف کرزن ہندوستان میں اصلاحات لانے کے لیے برٹش پارلیمنٹ کے ساتھ خط وکتابت کر رہا تھا سیکریٹری آف انڈین افیئرز (وزیرِ امور ہند) سے مسلسل رابطے میں تھا۔ دوسری طرف مسلم لیڈرشپ اپنے سیاسی حقوق کے لیے بھی کوشاں تھی۔کرزن نے ہندوستان کے معاملات کو زیر غور لایا کیونکہ کرزن آتے ہی پورے معاملات کا ژرف بینی سے جائزہ لے چکا تھا۔بلاشبہ کرزن ایک visionary گورنر جنرل تھا۔1901 میں کرزن وزیر امور ہند کو قائل کرنے میں کامیاب ہو گیا اور وزیر امور ہند برٹش پارلیمنٹ کو قائل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔یاد رکھیں سیکریٹری آف اسٹیٹ انڈین افیئرز (وزیر امور ہند)کی بھی ایک کونسل ہوتی تھی۔ کونسل آف دی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے ممبرز کی تعداد ہمیشہ 15 سے کم نہیں زیادہ ہوتی تھی اور یہ سارے برٹش ہوتے تھے وہ جنھوں نے بطور بیوروکریٹ یا آرمی آفیسرز ہندوستان میں serve کیا ہو۔

بات ہو رہی ہے 1901 میں آخر ایسا کیا ہوا اور کرزن کس بات پر برٹش پارلیمنٹ کو قائل کرنے میں کا میاب ہوا؟1901 میں ہندوستان میں دو نئے صوبے بنے ایک کا نام رکھا گیا NWFP اور دوسرے کا آسام۔1880 میں ہندوستان میں ایک قحط آیا تھا جس سے لاکھوں لوگ لقمہ اجل بنے تھے کرزن کا خیال تھا کہ جغرافیائی اعتبار سے پنجاب اور بنگال بڑے علاقے ہیں کیوں نا انھیں تقسیم کیا جائے تاکہ انتظامی امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔آسام اور NWFP تو بن گئے لیکن 1937 تک ان میں الیکشن نہیں ہوئے۔یہ ایک قابل غور بات ہے کہ اس تقسیم پر کوئی بھی نہیں بولا اور نہ ہی کسی نے اعتراض کیا۔1901 میں کرزن نے یہ تقسیم کروائی اور کرزن اگلی اسٹیج پر چلا گیا۔کرزن ابھی سوچ رہا تھا کیوں نا بنگال کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا جائے تاکہ انتظامی امور بہتر طریقے سے چلائے جا سکیں اور آئندہ قحط کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کرزن کا ایک اور کارنامہ یہ تھا کہ بمبئی اور پنجاب کے مابین جب dispute water چل رہا تھا وہ agreement کرانے میں کامیاب ہوا اور 30 فی صد سندھ کو پانی ملے گا یہ طے پایا۔یاد رکھیں سندھ اس وقت صوبہ نہیں بنا تھا اور یہ بمبئی کا حصہ تھا۔یہ اس وقت کی مشہور ایگریمنٹ تھیاس میں کوئی شک نہیں کرزن بڑا genius قسم کا بندہ تھا اور انتظامی امور سے اچھی طرح واقف تھا۔یاد رکھیں برٹش کی ایک خوبی تھی وہ ایک دم کوئی ایکٹ یا Reform نہیں لاتی تھی وہ ایک مائنڈ سیٹ بناتے تھے جس طرح کرزن نے کیا،کرزن نے آتے ہی دو نئے صوبے نہیں بنائے، آتے ہی تقسیم بنگال نہیں کی لیکن وہ 1898 سے اپنا مائنڈ بنا رہا تھا آخر کار وہ اپنے مقصد میں کا میاب ہو گیا۔

بات کر رہے ہیں تقسیم بنگال کی جو کرزن کے دور میں ہوئی 1905 میں تقسیم بنگال ہوئی اور بنگال کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا۔ایسٹ بنگال اور ویسٹ بنگال۔ایسٹ بنگال میں مسلمان جبکہ ویسٹ بنگال میں ہندؤوں کی اکثریت تھی۔اس وقت ہندوستان میں ہندوستانیوں کی سیاسی جماعت کانگریس یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی۔تقسیم بنگال کے بعد ایسٹ بنگال میں لگ بھگ 2/3اکثریت مسلمانوں کی بن گئی یعنی کہ ایسٹ بنگال میں اگر کسی یونین یا کو نسل میں نامینیشن ہوئی۔ ظاہر سی بات ہے مسلمان ہی اوپر آئیں گے۔

یاد رکھیں برٹش صرف مرکز تک محدود نہ تھی بلکہ صوبوں میں بھی برٹش کے گورنر کی ایگزیٹیو کونسل اور پراونشل لیجسلیٹیو کونسل بھی ہوتی تھی۔اس کے بھی الیکشن ہوتے تھے لیکن ممبرز نامزد کیے جاتے تھے نامینل الیکشن ہوتے تھے۔اب 1904 سے 1906 کا جو دور ہے وہ بڑا نازک دور ہے۔ تین سیاسی فور سسز کو ہم مدنظر رکھتے ہیں ایک تو برٹش جس طرح کرزن کا خیال تھا کہ لوگوں کو سہولیات دیں، ان کے لیے کچھ کریں Administration Effective کا نفاذ ہو۔دوسری فورس تھی مسلمز آف انڈیا جو پچھلے پندرہ سالوں سے جدو جہد کرر ہی ہے کہ انھیں ایک الگ میکنیزم دیا جائے تاکہ ان کے سیاسی حقوق پورے ہو سکیں۔

1905 میں تقسیم بنگال کے بعد جب ایسٹ بنگال ان کے حصے میں آیا، وہاں انھوں نے حکومت بنائی اور برٹش کے ساتھ مل کر بڑے بڑے کام کیے۔لیکن ایک ایسٹ بنگال میں حکومت بنانے سے کیا مسلمانوں کے سیاسی حقوق پورے ہوگئے،نہیں بالکل نہیں کیونکہ ان مسلمانوں کا کیا ہو گا جو ہندوستان کے دیگر حصوں میں رہ رہے ہیں۔اب ہر جگہ برٹش تو مسلمانوں کو الگ صوبہ بنا کے نہیں دے گا برٹش نے اگر بنگال کی تقسیم کی بھی تھی اس نے اپنا فائدہ سوچا،اس نے انتظامی امور کی بنیاد پر بنگال کی تقسیم کی۔سو مسلمانوں نے سوچا کہ کسی طرح پندرہ سالہ جدو جہد کو عملی جامع پہنایا جائے۔

ہندوستان میں تیسری سیاسی فورس تھی کانگریس۔کانگریس بطور سیاسی پارٹی اس کو جو ڈونیشن ملتی تھی وہ کلکتہ کے صنعتکاروں اور وکلاء سے ملتی تھی۔کلکتہ انڈیا کا بھی دارالحکومت تھا اور بنگال کا بھی۔کلکتہ میں بڑے پیمانے پر صنعتکار بار کونسلز میں وکلا اور پرنٹنگ پریس کے مالکان ہندو تھے یعنی ہندو کی بڑی معاشی گرہیں نصب تھیں کلکتہ میں ان کا ایک معاشی سیٹ اپ تھا۔اب تقسیم بنگال سے تو کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا۔نتیجتاً سودیشی موومنٹ شروع ہوئی۔