اطالوی کوپا اٹالیا کپ کے سیمی فائنل میں جوینٹس اور اے سی میلان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ رونالڈو نے جوینٹسکی جانب پنلٹی مس کردی۔ میچ برابر ہونے کے باوجود اوے گول کی بنیاد پر یوونٹس کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
13 مرتبہ کی چیمپیئن ٹیم یوونٹس اور اے سی میلان کا فرسٹ لیگ سیمی فائنل ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔
میچ کے 16 ویں منٹ میں ریبچ کے ہینڈل بال کی وجہ سے انہیں ریڈ کارڈ دکھایا گیا اور ریفری نے یوونٹس کے حق میں پنلٹی دی لیکن رونالڈو اس پر گول کرنے میں ناکام ہوگئے۔
اس کے بعد بھی پورے میچ میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی یوں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا لیکن جوینٹسکی ٹیم اوے گول کی بنیاد پر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
فائنل میںجوینٹسکا مقابلہ انٹر میلان اور نیپولی کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔