لندن( آزادی نیوز )کیپٹل ون فٹبال کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز دس میچز کھیلے گئے ایونٹ میں اپ سیٹ شکستوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ساؤتھہمٹن نے آرسنل، بارن ماؤتھ نے کارڈیف ، ڈربی نے ریڈنگ ، شیف یونائیڈ نے لیٹن، ایم کے ڈونکس نے بریڈ فورڈ، شو بیری نے ناروچ ، سٹوک نے سنڈر لینڈ، سوانزی سے ایورٹن، جبکہ فلہم نے ڈونکاسٹر کو شکست دیدی پہلے کھیلے گئے میچ میں لیورپول نے مڈلزبورو کو پینالٹی کک کے ذریعے 13۔14 سے ہر ا دیا لیورپول نے 13۔14 گول کی جیت کے ساتھ اگست سنہ 2011 میں فٹبال لیگ ٹرافی میں ریڈبرج اور لیٹن اورینٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی برابری کر لیاواضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول کی برابری پر ختم ہو گیا تھا جس کے بعد 30 پنالٹی شوٹ آؤٹس لگائی گئیں۔ آخر میں بورو کے کھلاڑی البرٹ ایڈوما گول کرنے میں ناکام رہے اور اس کے سبب لیورپول چوتھے راؤنڈ میں داخل ہو گیا۔دوسرے کھیلے گئے میچ میں ساؤتھہمٹن نے سخت مقابلے کے بعد آرسنل کو 2-1سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ ساؤتھہمٹن کی جانب سے ٹڈچ اور کلینی نے گول اسکور کیا جبکہ آرسنل کی جانب سے واحد گول سانچیز نے کیا۔ تیسرے کھیلے گئے میچ میں بارن ماؤتھ نے کارڈیف کو 3-0سے مات دیدی اور چوتھے راؤنڈکوالیفائی کرلیا۔ چوتھے کھیلے گئے میچ میں ڈربی نے رسل اور پیرس کے گولوں کی بدولت ریڈنگ کو 2-0سے ہرادیا پانچوے کھیلے گئے میچ میں شیف یونائیٹڈ نے اکتن کے واحد گول کی بدولت لیٹن اورینٹ کو شکست دیدی چھٹے کھیلے گئے میچ میں ایم کے ڈونکس نے بریڈ فورڈ کو 2-0سے روند ڈالا ڈونکس کی جانب فوبی نے دونوں گول اسکور کیے۔ لیگ ون کی ٹیم شو بیری نے انگلش پریمئر لیگ میں کھیلنے والی ناروچ کو 1-0سے اپ سیٹ کردیا شو بیری کی جانب سے واحد گول کولینکس نے کیا سٹوک سٹی نے سخت مقابلے کے بعد سنڈر لینڈ کو مات دیدی سٹو ک سٹی کی جانب سے دونوں گول مونینسا نے کیا سنڈر لینڈ کی جانب سے واحد گول الٹر ڈور نے کیا۔ نویں کھیلے گئے میچ میں سوانزی سٹی نے ایورٹن کوبآسانی 3-0سے شکست دیدی سوانزی کی طرف سے ڈایر ، سوگٹسن اور ایمنیز نے گول اسکور کیا دسوے اور آخری کھیلے گئے میچ میں فلہم نے ڈونکاسٹر کو 2-1سے ہراکر چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کیپٹل ون کپ:مانچسٹر یونائیٹڈ کے بعد آرسنل بھی باہر ، لیورپول ، مانچسٹرسٹی اور چیلسی اگلے راؤنڈ میں داخل
وقتِ اشاعت : September 25 – 2014