|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2020

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس غیبرسز نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں وائرس سے زیادہ بڑا خطرہ عالمی طور پر یکجہتی اور لیڈرشپ کے فقدان کا ہے۔

ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم تقسیم ہو کر اس وائرس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے امریکی رہنما نے کہا تھا کہ وہ اس ادارے کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیں گے۔ خیال رہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ادارہ صحت کو امداد دیتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت مکمل طور پر چین کے زیر اثر ہے۔