موجودہ حکومت نے عوام کی بلا امتیاز خدمت کو ہی نصب العین بنارکھا ہے جس کی بدولت صوبے میں مثبت تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے سماجی بھلائی اور انسانی فلاح پر مبنی معاشرے کی تشکیل اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں جام کمال خان کی حکومت نے مثالی اقدامات اٹھارکھے ہیں اور صحت مند اورلکھے پڑھے بلوچستان کی بنیاد رکھنے میں کلیدی فیصلے بروئے کارلائے جارہے ہیں جس کے انتہائی دوررس نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ زندگی کی تمام سہولیات کا فراہم ہونا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔
موجودہ عوامی حکومت عوام دوست پالیسیوں پر من وعن عمل درآمد یقینی بنانے اور سماجی شعبے کی مجموعی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے اپنے بہتر مشن کی جانب گامزن ہے ترقی کے اس سفرکو جاری رکھنے کیلئے مختلف نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے علاقائی عوامی مسائل میں خاطرخوا کمی کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقع تلاش کیے جارہے ہیں آج کے اس جدید دور میں وہی سیاستدان عوامی ترجیحات پر پورااترتے ہیں جنہوں نے عوامی خدمت کو مقدم رکھا ہوبلا شبہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی حکومت نے روزاول سے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھ رکھا ہے۔
انہوں نے ہمیشہ علاقے کے مفادات اور عوامی مسائل کو مد نظر رکھ کر بھر پور جدو جہد کی ہے عوام کی خدمت ان کی سیاسی جدو جہد کا مظہر ہے کہتے ہیں کہ اقتدارکانٹوں کا سیج ہوتی ہے اورعوامی حکومت کو اقتدارپر بیٹھنے والوں کو صرف عوام کے ہی بہتر مفادات کی خاطراقدامات کرنے ہوتے ہیں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری محکمہ صحت بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے فنڈزسے نصیرآباد اوراوستہ محمد میں بیس کروڑ روپے کی لاگت سے بلیک ٹاپ روڈاورنئی واٹرسپلائی اسکیم کی پائپوں کی بچھائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
پائپ لائنوں کی بچھائی کا مقصد عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہے جو کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا جو پورا ہو رہا ہے اس کے علاوہ دوسرا مطالبہ باری شاخ تا خانپورروڈ کی تعمیر کا تھا جو کئی سالوں کے بعدروڈ تعمیر ہورہا ہے ان تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی بی اے پی کے رہنماء میرعطاء اللہ خان بلیدی کررہے ہیں ترقیاتی کاموں کے استعما ل ہونے والے مٹریل کا خاص خیال رکھا جارہا ہے نصیرآباد اوستہ محمد کی عوام نے ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے ان کو سراہا ہے موجودہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے نئی نئی اسکیمات دے رہی ہے۔
اوستہ محمد اور نصیرآباد پرنئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگیا ہے جس سے عوام کے سفری سہولیات اورپینے کے صاف پانی کی مشکلات کا ازالہ ہوگاایم پی اے ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے پہلے بھی علاقے کے مفادات اور عوامی مسائل کو مد نظر رکھ کر بھر پور جدو جہد کی ہے عوام کی خدمت ان کی سیاسی جدو جہد کا مقصد ہے عوامی درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے اور نصیر آباد اور جعفر آباد کے عوام کی بھر پور حوصلہ افزائی کا جذبہ ان منصوبوں میں کارفرماہے۔ ان کے فنڈ ز سے کروڑوں روپوں کی لاگت سے تر قیاتی عمل جاری ہیں ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے وسیع پیمانے پر عوامی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔
صحت تعلیم آب نوشی تعمیرات اور سڑکوں کی بحالی سمیت دیگر عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں پرحکومت خصوصی توجہ دے رہی ہیں نصیرآباد اوراوستہ محمد کے وسیع ترامکانات کیلئے دس کروڑ رپے کی لاگت سے 19کلومیٹر سے زائد بلیک ٹاپ روڈ گوٹھ مزارخان گولہ تا خانپورپل تک بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیاہے کئی سالوں سے یہ سڑک انتہائی خستہ حال ہوچکی تھی عوامی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے ذاتی فنڈز سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر عطاء اللہ خان بلیدی کی زیر نگرانی خانپور ٹو گوٹھ مزار خان گولہ باری شاخ تک بلیک ٹاپ روڈ کا کام تیزی سے مکمل کر دیا گیاہے۔
جو کہ کافی عرصے سے اس روڈ کی خستہ حالی کے باعث یہاں کے کسانوں اورکاشتکاروں کو سخت پریشانی سے دوچارہونا پڑرہا تھا19 کلومیٹر سے زائد روڈ کی تعمیر سے سب سے زیادہ فائدہ یہاں کے علاقہ مکینوں کو حاصل ہوگا اسی لئے یہاں کے لوگ ایم پی اے ڈاکٹرربابہ بلیدی اور میر عطاء اللہ خان بلیدی کی کاوشوں کے معترف ہیں جنہوں نے اپنے فنڈز سے عوامی اسکیمات کوبہتراندازمیں پورا کیا ہے انہوں نے امیدظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے باری شاخ روڈ طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکارہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں اورکاشتکاروں کوآمدورفت کے حوالے سے انتہائی سخت دشواری کا سامنا کرناپڑرہا تھا۔
بعض اوقات مریضوں کو بھی بروقت ہسپتال نہ پہنچانے سے ان کو طبی سہولیات میں بھی سخت مشکلات درپیش تھیں بارشوں کے موسم میں بھی اکثر باری شاخ کے عوام کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوجاتا بلیک ٹاپ روڈ جگہ جگہ سے ناکارہ ہونے کے باعث عوام کے ساتھ وہاں ٹرانسپورٹرزحضرات کو بھی مشکلات درپیش تھیں اورمقررہ وقت پرنہ پہنچنے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا تھا لیکن ڈاکٹر بلیدی صاحبہ کے ذاتی فنڈز سے باری شاخ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے اس اہم منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
کیونکہ نصیرآباد جعفرآباد بلوچستان ذرعی اضلاع ہیں روڈ کی تعمیر سے مقامی زمیندار اورکاشتکار اپنے ذرعی اجناس بروقت مارکیٹوں میں پہنچا پائیں گے اورکسان معاشی طورپرمستحکم ہونگے تحصیل اوستہ محمد کے عوام کو نئے بجلی کے ٹرانسفارمر کی فراہمی کے 45اسکیمات کیلئے 3کروڑ 90لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے نئے ٹرانسفامرز کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جن جن علاقوں میں عوام کو بجلی کے ٹرانسفارمز کی ضرورت ہے۔
ان علاقوں محلوں اوروارڈزمیں نئے بجلی کے ٹرانسفامرز دیئے جارہے ہیں اوستہ محمد کے اکثر محلوں میں ٹرانسفارمرزاوورلوڈ ہونے کے باعث مطلوبہ نتائج کے قابل نہیں رہے اب ان نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے روز ٹرانسفامرز جلنے کا مسلہ بھی حل ہوجائے گاان کے علاوہ منجھوشوری 66کے وی گریڈ اسٹیشن سے نئے فیڈرباری شاخ کے لئے 2کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاکہ باری شاخ سمیت دیگرعلاقوں کے لئے نیا فیڈربنایاجائے۔