لندن: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے سیاسی نظام میں موجود خرابیاں نظر میں ہیں موقع ملا تو ٹھیک کریں گے۔
لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست دان شعور کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے اکٹھے ہو کر ایک پیغام دیا، قوم اور ساری سیاسی جماعتیں ایک طرف جب کہ چند لوگ دوسری طرف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، دھرنے والے دھرنا دے رہے ہیں اور ہم اپنا کام کر رہے ہیں، جنھوں نے ملک کے خلاف منفی کھیل کھیلا ان کا جواب نہیں دوں گا، اسلام آباد میں دھرنے ہوئے تو عدالتوں کے خیالات سب نے دیکھ لئے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ابھی ہم نے جلسے نہیں کئے، جب کریں گے تو لوگ دیکھ لیں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔
نظام میں موجود خرابیاں نظر میں ہیں موقع ملا تو ٹھیک کریں گے، وزیراعظم
وقتِ اشاعت : September 29 – 2014