کو ئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ائیرایمبولینس خریدنے سے روکنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ کے دوران ہی مشورہ دیا تھا کہ بلوچستان کا تباہ حال نظام ایسے فینسی پروجیکٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت و تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ ہی تباہ ہے
وہاں ایک انقلابی اور جدید پی ایس ڈی پی کی ضرورت ہے لیکن ایک دفعہ پھر کنسٹریکشن سینٹریک بجٹ پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ کے دوران یہ مشورہ دیا تھا کہ بلوچستان کا تباہ حال نظام ایسے فینسی پروجیکٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
بلوچستان کا تباہ حال نظام فینسی پروجیکٹ کے متحمل نہیں ہوسکتا، ثناء بلوچ
وقتِ اشاعت : July 3 – 2020