|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2014

کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے اورملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 30ہزار 930 پر بند ہوا تھا تاہم ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 350 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ  ملک میں پہلی مرتبہ ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی مثبت رجھان دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اگست میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے اعلان کے بعد کراچی اسٹاک انڈیکس میں شدید مندی دیکھی گئی تھی تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے دھرنا ختم کئے جانے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی جارہی ہے۔