کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم اغا میر یاسین مینگل سید نعمت آغا شہاہجہان ترین ودیگر نے مشترکہ بیان میں میں کہا ہے کہ ہوٹلز ایسوسی ایشن، شادی ہالز، سنوکر کلب کے حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان فیضل اصغر کے ساتھ ملاقا میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک دو روز تک ہوٹل،شادی ہالز اور سنوکرز کلب کو کھولا جائے گا جو کہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے موقف پر آج بھی قائم ہیں کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ہوٹلز،شادی ہالز اورسنوکرز کلب کو کام کرنے کی اجازت دی جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان احتجاج پرمجبور ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج ایڈی،شنل سیکرٹری مجیب الرحمن سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی انہوں نے یقین دلایا کہ ہوٹلز پیر تک کھول دیئے جائیں گے جبکہ شادی ہالز کے بارے میں وفاقی حکومت سے بات کی ہے شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت اورپورے پاکستان کے لیول پر کیا جائے گا۔