کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں 4افرادہلاک جبکہ ایک لڑکی کوزخمی کردیاگیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں منی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شاہ محمدنامی شخص کوقتل کردیااورفرارہوگئے اسی طرح آواران کے علاقے میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے دوافراد لطیف جوکہ نادراملازم اورسجاد جوکہ ڈی سی آفس میں ملازم کوقتل کردیااورفرارہوگئے اسی طرح خانوزئی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پرفائرنگ کرددی جس کے نتیجے میں نوراللہ نامی شخص زخمی ہوگیاجسے ہسپتال پہنچایاگیاجہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسااسی طرح کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک شخص بالے خان نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ راجہ بی بی کوزخمی کردیانعشوں اورزخمی کوہسپتال پہنچادیاگیانعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزیدکاوررائی پولیس کررہی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں 4افرادہلاک
وقتِ اشاعت : November 18 – 2014