گوادر :میرانی ڈیم کی سات کروڑ پچھتر لاکھ میں نیلامی بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرانی ڈیم کی تاریخی بولی منظور کی گئی جس کا سارا کریڈٹ چیرمین میرانی ڈیم کمیٹی احمد ندیم کو جاتا ہے
میرانی ڈیم کی ریکارڈ نیلامی سے محکمہ فشریز کو بہت بڑ ی ریونیو مل سکے گی ماہیگیری حلقوں کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں ڈیموں کی نیلامی کے سابقہ تمام ریکارڈ تھوڈ دئیے اطلاعات کے مطابق چیئرمین میرانی ڈیم کمیٹی احمد ندیم کی مدبرانہ کوششوں سے میرانی ڈیم کی نیلامی پچیس گنا بڑھا کر سات کروڑ پچھتر لاکھ تک پہنچا دی جوکہ ایک منفرد اعزاز اور ریکارڈ ہے قبل ازیں اس طرح کی کوئی مثال سامنے نہیں آتی میرانی ڈیم کی تاریخی نیلامی سے فشریز کو ایک بڑی رقوم ریونیو کی صورت میں مل جائے گی
جوکہ ادارہ اور ماہیگیری صنعت کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ضلع گوادر ماہیگیر و مختلف علاقوں سے وابستہ شہری حلقوں نے میرانی ڈیم کمیٹی کے چیئرمین احمد ندیم کی مدبرانہ کوششوں کی تعریف کی اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر میرین فشریز احمد ندیم کی کوششوں سے بلوچستان میں میدانی ڈیم اور دیگر ڈیمز منفعت بخش بنایا جائے گا۔
میرانی ڈیم کی تاریخی بولی منظور، 7کروڑ 75لاکھ روپے میں نیلامی
وقتِ اشاعت : July 29 – 2020