کوئٹہ:ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے فرائض میں غفلت برتنے اورغیر حاضری پرپبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے 4اہلکاروں کو معطل کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ اور کورونا وائرس آپریشن سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ہدایت پر منگل کو اچانک پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا
ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران غیر حاضری اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر شاکر علی بلوچ نے پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے چار اہلکاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا معطل ہونے والے اہلکاروں میں جونئیر کلرک علی محمد، جونئیر کلرک عنایت اللہ، اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر احمد جان اور اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر سید عبدالواجد شامل ہیں
معطل اہلکاروں کی جگہ نئے عملے کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔ڈاکٹر شاکر بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ معطل اہلکاروں نے کوویڈ 19 کے دوران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعین زمہ داریاں نبھانے سے انکار کر دیاتھا۔انہوں نے لیبارٹری میں کام کرنے والے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرے کی یقین دھانی کروائی۔
ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر علی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں غیر معمولی حالات ہیں طبی عملہ فرائض سے غفلت کا مرتکب ہوگا تو عوام کہاں جائیں گے طبی تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گزر رہے ہیں شعبہ طب کے ہر فرد کا کڑا امتحان ہے سب کو اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طبی اسٹاف میں پاک فوج کے سپاہی کی مانند جذبہ شہادت ہونا چاہیے اسوقت طبی عملہ حالت جنگ میں ہے اور دشمن کے خلاف برسرپیکار ہے۔
پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے 4اہلکاروں کو معطل
وقتِ اشاعت : July 29 – 2020