|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2014

قلات : بلوچستان کے ضلع قلات میں دیسی ساختہ پندرہ کلوگراپ بم براآمد کر کے ناکارہ بنادیا گیا ۔ پولیس کے مطابق قلات بس اڈہ میں یوٹیلٹی اسٹور کے قر یب مشتبہ تھیلا کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو خالی کر والیا اور تھیلے کو چیک کیا تو اس میں سے بم برآمد ہوا جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ۔ جنھوں نے پندرہ کلو گرام وزنی بم نا کارہ بنا دیا گیا ۔ مزید کار روائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔