|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2014

لاہور: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے ملکی معیشت انتہائی خراب ہےاگر کرپشن اور بدعنوانی رہی تو ملک کبھی ترقی نہیں کر پائے گا۔ لاہور میں چائلڈ ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملکی معیشت انتہائی خراب ہے اگر کرپشن اور عنوانی رہی تو ملک کبھی ترقی نہیں کرپائے گا، قوم کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف  جہاد کے ساتھ کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکاٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، پولیو نے ہمارے بچوں کا مستقبل مخدوش بنادیا ہے اس لیے پولیو سے متاثرہ علاقوں میں مشنری جذبے سے کام کیا جائے۔