|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2020

تفتان: کورونا وباء کے اثر و رسوخ کے باوجودسیندک کاپر گولڈ پروجیکٹ جو ایم سی سی ریسورسز ڈویلپمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر انتظام بلا تعطل پیداوار برقرار رکھی ہے جوکہ علاقے کے عوام کی تعاون اور ہمارے ملازمین کی محنت کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار ایم آر ڈی ایل کمپنی کے چیئرمین مسٹر خوشوپنگ نے سیندک کے قبائلی رہنما حاجی محمد اکبر موسی زئی کی قیادت علاقائی معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی علاقائی عمائدین کے ساتھ علاقے اور کمپنی کی بہتری کے لیے متعدد میٹنگ کر چکی ہے کمپنی و علاقائی معتبرین کے درمیان مکمل ہم آ ہنگی ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ میٹنگ مستقبل میں بھی جاری رہینگے انہوں نے کہا کہ ہم سیندک کے آس پاس کلی کے عوام کے دکھ تکلیف کو اپنا تکلیف سمجھتے ہیں ہم بحیثیت مجموعی علاقے کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی عوام کی بہتری کے لیے بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی عوام کے مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ قبائلی معتبرین کی خیالات و فکر کی قدر کرتے ہیں کیونکہ آج تک قبائلی معتبرین کی طرف سے ہمیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ COVID-19 کی وباء کے خلاف لڑنے کے لئے اتحاد و اتفاق اور احتیاط تدابیر اختیار کرنے سے ہم اپنے مقاصد حاصل کرینگے۔

موجودہ مرحلے میں شدید صورتحال سے دوچار، تمام مقامی کلیوں کے لوگ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سائنڈک پروجیکٹ نے اپنے ملازمین کوپروجیکٹ سائٹ پر واپس بھیجنا شروع کر دیا ہیاور مجموعی طور پر پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لئے اچھی طرح سے تیاری کی ہیاور مسلسل محنت کے ساتھ، پیداوار اچھی طرح سے برقرار رکھنے جا رہی ہے۔

مزید یہ کہ شرکاء نے پروجیکٹ کے لئے نئی تشہیر کے کاموں کے بارے میں علاقائی معتبرین سماجی و سیاسی رہنماؤں نے ہمارے حوصلے کو مزید تقویت دی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کچھ دوست سوشل میڈیا پر ہونے والے بے بنیاد تبصروں کے بعد گاؤں کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ سالوں کے دوران،سیندک پروجیکٹ نے انھیں ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں اور صرف مقامی برادری میں رہنے والے ہی ان کی بہتری میں اضافہ کیبارے میں بتاسکتے ہیں۔

اور کمپنی کی قیادت نے تصدیق کی کہ مقامی برادری کی مدد کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ایم آر ڈی ایل مقامی کمیونٹی کے ساتھ مشترکہ طور مل کر مسائل کو حل کرینگے۔