کوئٹہ: اقوام متحدہ کے دفتر برا ئے انسداد منشیات و جرا ئم کے نما ئندے سیزر گوئیڈز نے کہا ہے کہ بلو چستان میں گزشتہ سال منشیات کے عا دی افراد کی تعداد اعشا ریہ 28ملین تھی جن میں سے 17ہزار افراد سرجن کے ذریعے منشیات کو استعما ل کر تے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ایچ آئی وی ایڈز کا پھیلا ؤ بڑھ رہا ہے ۔کو ئٹہ کے مقا می ہو ٹل میں ڈرگ یو ز ان پا کستان رپورٹ کی تقریب رو نما ئی کے مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ مرتب کر دہ رپورٹ کومرتب کر نے میں دو سال کا عر صہ لگا ہے رپورٹ سے ظا ہر ہے کہ بلو چستان میں منشیات کے استعما ل اور اس پر انحصا ر کی شرح ملک بھر میں بہت زیا دہ ہے ،انہوں نے کہا کہ پا کستان میں لو گوں کی بڑی تعداد منشیات کی عا دی ہیں تا ہم یہ شرح بلو چستان میں سب سے زیا دہ ہیں جو کہ قا بل تشویش امر ہیں ،رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ سال 6.7ملین پا کستا نیوں جن کی عمریں 15سے 64سال کے درمیان ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ تاثر زور پکڑ رہا ہے کہ پا کستان میں میں 4.25ملین لو گ منشیا ت کے عا دی بن چکے ہیں تا ہم ان کے علا ج و معا لجے کے لئے ما ہرا نہ معا لجا تی اقدا ما ت کی کمی ہے کیو نکہ اس وقت سا لا نہ بنیا دوں پر پا کستان بھر میں صرف 30ہزارافراد کو بمشکل منشیات سے چھٹکا رہ کے لئے علا ج و معا لجہ کی سہو لت حاصل ہے جو مکمل طو ر پر مفت بھی نہیں ،پا کستان میں ایک چو تھائی آبا دی کی یو میہ آمد نی 1.25ڈالر سے بھی کم ہیں ،انہوں نے کہا کہ منشیات کے متعلق قومی سر وے کا انعقاد پہلی مر تبہ ہوا ہے جس سے منشیات کے استعما ل کی وجہ سے منتقل ہو نے والی ایچ آئی وی ایڈزبا رے جا مع اعداد و شما ر حاصل ہو ئے ہیں کہ منشیات کے استعما ل کو روکنے اور دیگر با رے ہمیں رپورٹ سے مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطا بق بلو چستان میں اعشا ریہ 28فیصد آ با دی منشیا ت کی عا دی ہیں17ہزار افراد سرنج کے ذریعے منشیا ت کا استعما ل کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں ملک بھر کے چرس پینے والے افراد کی 2.8فیصدہیں ۔انہوں نے شر کا ء کے مختلف افراد کے پو چھے گئے سوا لوں کے جواب میں کہا کہ پا کستان میں منشیات کے انٹر نیشنل گروہ روٹس کا استعما ل کر تے ہیں جس کے یہاں کے مقا می آ با دی پر بھی اثرات مر تب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تر بت میں منشیا ت استعما ل کر نے والوں کی تعداد میں خطرنا ک حد تک اضا فہ ہوا ہیں ،انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیا دہی پو ست کا شت کر نے والے ملک افغا نستان میں حکو مت تبدیل ہو ئی ہے منشیات اور خا ص کر پو ست کی کا شت روکنے کے لئے ہمیں نئی حکو مت سے کا فی امیدیں ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نیٹو اور دیگر مما لک کی فورسز کا بھی کردار اہمیت کا حا مل ہیں اس مو قع پرحکو مت بلو چستان کی جا نب سے ایڈیشنل سیکرٹر ی طا رق زہری اور دیگر کا کہنا تھا کہ صو با ئی حکو مت منشیات کی روک تھا م کے لئے ہر ممکن اقدا ما ت کر ہی ہیں جس کیاآ نے والے دنوں میں مثبت نتا ئج سا منے آئیں گے ۔
بلو چستان میں منشیات کے استعما ل اور اس پر انحصا ر کی شرح بہت زیا دہ ہے،سیزر گوئیڈز
وقتِ اشاعت : November 22 – 2014