کوئٹہ: صو با ئی وزیر صحت رحمت صا لح بلو چ نے کہا ہے کہ افغا نستان سے بلو چستان کے راستے منشیات اسمگلنگ میں بین القوامی ڈرگ ما فیا کے لو گ ملوث ہیں ،روٹس کی وجہ سے منشیات کا صو بے میں بھی منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ،کو ئٹہ اور تر بت میں منشیات کے عا دی افراد کے علا ج معا لجے کے لئے سی ایچ پی سی سنٹرز کا قیا م عمل میں لا یا جا ئے گا ،خسرہ اور دیگر بیما ریوں سے بچوں کو بچا نے کیلئے دسمبر میں صو بہ بھر میں ایمر جنسی ویکسینیشن مہم چلا ئی جا ئے گی،پو لیو کے لئے دوسرے صو بوں کو 10 کروڑ جبکہ بلو چستان کو 5سے6لا کھ روپے فرا ہم کئے جا رہے ہیں جس سے 80 فیصد تک روٹین ہمو نا ئزیشن کو بڑھا نا ممکن نہیں ،بلو چستان میں پو لیو کیسز افغا نستان کے قریبی اضلاع میں ہو رہے ہیں، ہم رو زا نہ بنیا دوں پر با ب دوستی پر آٹھ سو بچوں کو ویکسین پلا رہے ہیں ،گندے پا نی سے سبزیوں کی کا شت با رے بنا ئی گئی کمیٹی نے رپورٹ دے دی ہے جس پر کا رروائی اور اقداما ت ہو ں گے انسا نی جا نوں سے کسی کو کھیلنے نہیں دیا جا ئے گا۔ ان کیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ہفتہ کو کو ئٹہ کے مقا می ہو ٹل میں اقوام متحدہ کے دفتر برا ئے انسداد منشیات و جرا ئم کی جا نب سے (ڈرگ یوز ان پا کستان 2013رپورٹ کی تقریب رونما ئی اور بعد ازاں میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔رحمت صا لح بلو چ کا کہنا تھا کہ ہمیں درپیش مشکلا ت اور چیلنجز اپنی جگہ ہیں تا ہم بعض ایسی برا ئیوں کو جو غیر انسا نی روئیوں کے فروغ کا سبب بنتی ہیں کا راستہ روکنے کے لئے ہر ممکن اقدا ما ت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں انٹر نیشنل ڈرگ روٹ ہے اس لئے ہما رے نو جوان بھی تیزی سے اس جا نب راغب ہو رہے ہیں ہما ری کو شش ہو گی کہ صورتحا ل میں بہتری لا ئی جا سکے ،انہوں نے کہا کہ افیون ہو یا چرس سمیت کو ئی اور منشیات سب انسا نیت دشمن ہیں انسا نیت کو اس سے بچا نا ہما را اخلا قی اور مذہبی فریضہ ہے کسی صورت بھی مستقبل کے معما روں کو اس لعنت میں مبتلا نہیں ہو نے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ علما ء کرام،خطباء قبا ئلی رہنما ؤں اور سیا سی جما عتوں کے اکا برین کو اس سلسلے میں اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم ملکی اور غیر ملکی تما م اداروں کے ساتھ منشیات کی لعنت کا راستہ روکنے کے لئے کا م کے لئے تیا رہیں،لوگ انسا نیت کو بچا نے کے لئے منشیات فروشوں اور دیگر کا با ئیکاٹ کرے،انہوں نے کہا کہ سرنجز کا دوبا رہ استعما ل روکنے کے لئے اقدا ما ت وقت کی اہم ضرورت ہے میری کو شش ہو گی کہ صو بہ بھر میں آٹو میٹک سرنجز کا استعمال ضروری قرار دیا جا ئے بد قسمتی یہ ہے کہ ملک بھر اور خا ص کر بلو چستان میں سرجز کے دو با رہ استعمال با رے ما فیا سر گر م عمل ہیں ان کی کو شش ہیں کہ ہما ری سر کا ری ہسپتا لوں میں آٹو میٹک سرنج کے استعما ل کی کا وشیں نا کا م بنا دی جا ئے مگر ایسا نہیں ہو گا ،اس سلسلے میں سب کو کا م کر نے کی ضرورت ہیں۔میڈیا نما ئندوں کے سوا لوں کے جواب میں رحمت صا لح کا کہنا تھا کہ سرنجز کی ری یو ز ایچ آئی وی ایڈز کا سبب بنتی ہیں اسے ختم کریں گے انہوں نے خسرہ اور دیگر بیما ریوں کی روک تھا م کے لئے دسمبر میں ایمر جنسی ویکسینیشن مہم کا اعلا ن کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں کو ئی غفلت بر داش ت نہیں کی جا ئے گی ،انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ کے گرد و نواح میں گندے پا نی سے سبزیوں کی کا شت با رے بنا ئی گئی پا رلیما نی کمیٹی کا رپورٹ انہیں مو صو ل ہو چکا ہے ہم اس عمل کی روک تھا م چا ہتے ہیں مذکو رہ رپورٹ کو میڈیا کے ذریعے عوام کے سا منے لا نے اورملک درآمد ضرور ہو گا ،پو لیو سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے ہم سب کو تشویش ہیں تا ہم میں یہ با ت تسلیم کر نے کو تیا ر نہیں ہوں کہ افغا نستان پو لیو فری ہو رہا ہے ہما رے ہاں ان اضلا ع میں ہی پو لیو کیسز سا منے آرہے ہیں جو افغا نستان کے قریب ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہر روز ہما ری ٹیمیں افغا نستان کے با ب دوستی پر 8سو بچوں کو پو لیو ویکسین پلا تے ہیں اب ڈپٹی کمشنرز،اراکین اسمبلی ،بلدیا تی نما ئندوں کو بھی اس سلسلے میں حصہ دار بنا یا جا رہا ہے ،انہوں نے انکشا ف کیا کہ ملک کے دوسرے صو بوں کو پو لیو کے لئے10کروڑ جبکہ بلو چستان کو 5سے 6لا کھ روپے دئیے جا رہیں اس مسئلے کو میں نے اجلا س می اٹھا یا اب کے با ر یقین دہا نی کرا ئی گئی ہیں کہ اب دوسرے صو بوں جتنا فنڈ ملے گا ایسا ہو تو ہم پو لیو کی روٹین ہمو نا ئزیشن کو 80فیصد تک لے جا سکیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کر تے ہیں کہ پو لیو فری بلو چستان کا خواب ضرور شر مندہ تعبیر کر کے دیکھا ئیں گے ۔