|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2020

کراچی: لیاری عوامی محاز نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں تربت میں ایف سی نے جس طرح حیات بلوچ کو اسکے والدین کے سامنے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا لیاری عوامی محاز اس ظلم و بربریت کی کھلے الفاظوں میں مذمت کرتی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حیات بلوچ کے والدین کو فوری طور پر انصاف دلایا جائے اور اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری بھی کی جائے۔

بلوچستان میں آئے روز کبھی ڈیتھ اسکواڈ کی طرف سے لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے تو دوسری طرف فورسز کے ہاتھوں حیات بلوچ جیسے نوجوانوں کو نہ حق قتل کرنا ثابت کرتا ہے بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں وہاں پر عملا جنگل کا قانون نافذ ہے لہذا حیات بلوچ کے قتل کے واقعہ کا چیف جسٹس آفس پاکستان ازخود نوٹس لیکر حیات بلوچ کے والدین کو انصاف فراہم کرے۔

لیاری عوامی محاز حیات بلوچ کے خاندان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کے حیات بلوچ کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔