|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کے چیف منیجر امجد علی عمران سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم ہائوسنگ پروجیکٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

، چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت ملنے والے ٹیکس ریلیف اور دیگر مراعات سے مقامی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ بینکنگ سیکٹر تک دور دراز علاقوں کے عوام کی رسائی میں تعاون کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں

،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ہائوسنگ پروجیکٹ مقامی تعمیراتی صنعت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ضرورت اس امر کی ہے کہ سرمایہ کاروں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کو اس حوالے سے آگاہی دی جائے، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ وزیر اعلیٰ جام کمال کے وژن کے مطابق اس شعبے سے وابستہ افراد کو تمام سہولیات اور مراعات دینے کیلئے پر عزم ہے،اس موقع پر بی بی او آئی ٹی اور اسٹیٹ بینک کے باہمی اشتراک سے آگاہی مہم چلانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔