|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2020

کوئٹہ: سریاب روڈ کے علاقے لوڑ کاریز میں نہ گیس نہ بجلی منشیات فروشی عام،مکین تنگ آگئے، متعلقہ حکام غفلت کا شکار، نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔علاقے کے لوگوں کا احتجاج کی دھمکی تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ کے گنجان آباد علاقے لوڑ کاریز میں نہ بجلی ہے نہ گیس، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بندش سے مکین مشکلات سے دوچار ہوگئے جبکہ متعلقہ حکام کو باربار شکایات کرنے پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔

خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات جبکہ شدید گرمی عوام کا براحال ہوگیا ہے۔ لوڑکاریز کی گنجان آبادی ہے اور مکین بجلی اور گیس کے بل بھی ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود علاقے کو بنیادی سہولیات بہم نہیں پہنچائی جارہیں۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ علاقے کو گیس اور بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے ورنہ اہلیان لوڑ کاریز سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

دریں اثناء لوڑ کاریز کے مکینوں نے علاقے میں منیشات فروشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ علاقے میں سرعام منشیات فروشی ہورہی ہے اور اس عمل کو سابق ایم پی اے کی حمایت حاصل ہے جس سے علاقے کے لوگ تنگ آگئے ہیں نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔ایک طرف اس سے علاقے میں چوری اور جرائم بڑھ گئے ہیں تو دوسری طرف نوجوان نسل کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔ لہذا اس حوالے سے بھی جلد ازجلد کارروائی کی جائے۔