|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2020

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے بولان میڈیکل کالج جیسا اہم ادارہ جوکہ بلوچستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جوکہ بلوچ اکابرین کے جدوجہد و بی ایس او کے قربانیوں سے حاصل ہوئی یے اسے کسی صورت لسانی تنگ نظری نفرت و یکطرفہ سازشوں کا شکار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے پشتون سمیت تمام محکوم اقوام کے حقوق کے جدوجہد میں ان کا ساتھ یے لیکن استحصالی حربوں و بلوچ قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

نہ ہی کسی کو محکوم اقوام کے درمیان نفرت و تنگ نظری کی اجازت دیں گے پشتون اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں کے قیام و حقوق کے لئے جدوجہد کرے انکا ساتھ دینگے لیکن گورنر کے عہدے کے ذریعے استحصال کی اجازت نہیں دی جاسکتی بلوچستان میں جب سے گورنر جیسے اہم آئینی عہدے پر بجائے سیاسی تجربے و قابلیت کے بجائے صرف لسانی تعلق کو میرٹ بنایا گیا ہے۔

اس عہدے کو ہمیشہ محکوم اقوام کے درمیان نفرت پھیلانے کا زریعہ بنائی جاتی رہی ہے بولان میڈیکل کالج کے اہم مسئلے پر جہاں بلوچ طلباء کے زندگیوں پر کھیل کر سازشوں کا تقویت پہنچائی جارہی تھی احتجاج پر ساتھ دینے کے بجائے پشتون قوم پرستوں کے جانب سے احتجاج کے خلاف بیانات جاری کرنا افسوس ناک یے جوکہ بلوچ دشمنی و استحصال کو تقویت پہنچانے کی خاطر کی گئی ایسے منفی سازشوں کو کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔