|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2020

اسلام آباد : چیئر مین چین پاکستان اکنامک کوریڈو اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادرایسٹ وے ایکسپریس وے کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ کے آپریشنز میں تیزی آئے گی۔

یہ بندرگاہ کو کوسٹل ہائی وے سے جوڑے گی۔جمعہ کو چیئرمین چین پاکستان اکنامکس کوریڈو اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تیز ترین پیشرفت جاری ہے۔

گوادرایسٹ وے ایکسپریس وے کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایسٹ بے ایکسپریس وے پر تارکول بھی ڈال دیا گیا ہے، عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ کے آپریشنز میں تیزی آئے گی، یہ ایسٹ بے ایکسپریس وے بندرگاہ کو کوسٹل ہائی وے سے جوڑے گی۔