|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میرمحمداسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ معاشرے میں کتب بینی کے کلچرکوفروغ دیکرلوگوں کی توجہ علم کی جانب راغب کیاجائے کتابوں سے رشتہ جوڑکر معاشرے سے ناخواندگی کے خاتمے کی بنیادرکھی جائے۔

ان خیالات کاانہوں نے منگل کے روزکوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کے موقع پر لگائے کتب اسٹالز کادورہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر صدرکوئٹہ پریس کلب رضاالرحمن بی اے پی کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری شبیراورودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔میرمحمد اسماعیل لہڑی نے معاشرے میں کتب بینی کوفروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو علم کی جانب راغب کرنے کیلئے علاقائی سطح پر لائبریریاں قائم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کتاب کلچرکو فروغ دیکرہم اپنے صوبے کو ناخواندگی اورجہالت کی تاریکیوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صاحب حیثیت افراد اپنے اپنے علاقوں میں چھوٹی لائبریریاں بنائیں جہاں پر نوجوانوں کو پڑھنے کاموقع مل سکے اس سلسلے میں وہ خود سریاب اوربروری روڈپرلائبریاں قائم کرینگے انہوں نے کہا کہ عنقریب وہ کوئٹہ کے سریاب روڈبلڈبینک کاقیام عمل میں لائیں گے جہاں پر لائبریری بھی قائم کی جائیگی۔