|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صحافت دنیا کا عظیم شعبہ ہے جہاں صحافی معاشرے کی تمام طبقات کے حقوق کیلئے آوازبلند کرتے ہیں بلوچستان کے صحافیوں نے فرائض کی انجام دہی میں قربانیاں بھی دی ہیں وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے صحافیوں کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات اٹھائے ہیں پہلی مرتبہ جرنلسٹس ہاسنگ اسکیم کی منظوری دی۔

صوبے میں صحافیوں کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کیلئے میڈیا اکیڈمی بنارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کے اختتامی تقریب کے موقع پرکیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان صدرآزادکشمیرکی آمد کے موقع پر مصروف تھے اس لئے میں اس پروقار تقریب میں ان کی نمائندگی کررہا ہوں،انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہرقسم کے لوگ ہوتے ہیں جن میں بزنس مین،سیاستدان ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

مگرصحافت دنیا کاایک عظیم شعبہ ہے جونہ چاہتے ہوئے بھی لوگوں کے آوازکو دنیاکے کونے کونے میں پہنچاتے ہیں،لوگوں کی خوشیوں کو بہترطریقے سے اجاگر کرکے ان کے غم بانٹتے ہیں صحافیوں نے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانوں کانذرانہ بھی پیش کرکے قربانیں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اور2008 سے2013 تک ملک اورخطے کیلئے 960شہدادیئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور صوبائی حکومت کے اتحادی میں بھی تسلیم کرتاہوں کہ موجودہ حکومت بلوچستان نے صحافت کیلئے بھی بہتراقدامات اٹھائے ہیں گزشتہ ادوارمیں ایسانہیں کیاگیا وزیراعلی جام کمال خان نے جرنلسٹس ہاسنگ اسکیم کی منظوری دی جو کسی نے نہیں کیا،20کروڑروپے کی لاگت سے صحافیوں کیلئے میڈیا اکیڈمی بنارہے ہیں،وزیراعلی بلوچستان نے جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ میں بھی 10کروڑروپے دینے کابھی اعلان کیاہے۔

میں تین ادوارسے رکن اسمبلی منتخب ہوتا رہا ہوں اوراس دوران کئی بجٹ پیش کئے گئے مگر ان میں کوئی بہترکام نہیں ہوا موجودہ دورحکومت میں ہم نے 75فیصدفنڈریلیزکئے ہم نے یونیورسٹیاں کالجزاورکھیلوں کے میدان بنائے اورصوبے کے نوجوانوں کو آگے آنے کاموقع دیا،ملک کے دیگر صوبوں سے آئے صحافیوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی قومی میڈیامیں بلوچستان کے لوگوں کے مسائل کو اجاگرکرکے ہمیں مناسب کوریج دیں۔

ہم نے صوبے کے مسائل کیلئے ہرفورم پر آوازبلندکیاالیکٹرانک میڈیا پرصوبے کے مسائل کواتنااجاگرنہیں کیاگیا کوئٹہ پریس کلب کے صدررضاالرحمن نے صوبائی وزرااراکین اسمبلی اورملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کے تقاریب میں شرکت کرکے مہمانوں نے ہمیں عزت بخشی بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ اپنی قبائلی روایات کو برقراررکھا اورمہمانوں کی بھرپورخدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ صھافیوں کیلئے مختلف کھیلوں کے پروگرام منعقدکئے گئے تاکہ وہ بھی معمول سے ہٹ کر لطف اندوزہوسکیں،انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے گولڈن جوبلی کی تقاریب کے انعقادمیں ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا وزیراعلی بلوچستان اوران کی کابینہ کا تہہ دل سے مشکورہیں۔