دتہ خیل: شمالی وزیرستان میں افغانستان سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی سرحد سے ملحق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل تباہ اور اس میں موجود 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں القاعدہ کا اہم رہنما عمر فاروق مارا گیا ہے، 23 سالہ عمر فاروق کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کے انچارج سعودی نژاد عدنان الشکری جمعہ کو اس کے سہولت کار سمیت ہلاک کیا تھا۔
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
وقتِ اشاعت : December 7 – 2014